لاہور (جیوڈیسک) کرکٹ دیوانوں کیلئے بڑی خبر، پاکستانی میدانوں میں ایک بار پھر انٹرنیشنل ستارے جگمگائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سری لنکن کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔
آکلینڈ میں آئی سی سی اجلاس کے دوران سری لنکن کرکٹ چیف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیم پاکستان میں تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا بھارتی بورڈ کیساتھ جاری قانونی جنگ ضرور جیتیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول تیسرے ٹی ٹونٹی کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔