سری لنکن وکٹ کیپر پرسنا جے وردنے کا ہاتھ زخمی

Prasanna Jayawardena

Prasanna Jayawardena

لندن (جیوڈیسک) سری لنکن وکٹ کیپر پرسنا جے وردنے کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔ انہیں طبی ٹیسٹ کیلئے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ انہیں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے سے قبل وارم اپ کرتے ہوئے چوٹ لگی۔

انجری کے باعث وہ دوسرے دن کے ابتدائی تین اوورز تک میدان سے باہر رہے۔ ان کی غیر حاضری میں اوپننگ بیٹسمین کوشل سلوا نے وکٹ کیپنگ کی۔