سری نواسن کے خلاف بغاوت کے بعد اجلاس ملتوی، بھارتی ذرائع

Indian

Indian

بھارتی (جیوڈیسک) کرکٹ بورڈ کا ایک اہم اجلاس صدر سری نواسن کے خلاف بورڈ ممبران کی جانب سے بغاوت کے امکان کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔ نئی دہلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت سری نواسن کو کرنا تھی لیکن ممبران کی جانب سے سری نواسن کے دوبارہ صدارت سنبھالنے کے امکان پر بغاوت کے آثار کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

سری نواسن آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنے داماد گروناتھ کے خلاف تحقیقات ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات اور تمام افراد کو بری الذمہ قرار دینے کے فیصلے کو ممبئی ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ بھارتی بورڈ نے منگل کو پائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔