سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے چھ کشمیری جاں بحق

Srinagar

Srinagar

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بی ایس ایف کی فائرنگ سے چھ کشمیری جاں بحق ہوگئے۔ جنت نظیر حسین نظاروں کی آماج گاہ کشمیر سالوں سے بھارتی فوج کی تسلط میں ہے جہاں ہر روز نہتے معصوم کشمیریوں کا نا حق خون بہایا جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سرینگر میں پیش آیا جہاں کچھ لوگ مقامی لوگ بھارتی فوج کے بہیمانہ تشددکے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

کہ اچانک بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور جب لاٹھی چارج سے دل نہ بھرا تو معصوم کشمیریوں کو آگ اگلتی گولیوں کا نشانہ بناڈالا۔جس کے نتیجے میں چھ معصوم شہری اپنی جان سے گئے۔واقعے کے بعد سرینگر میں کاروبار زندگی معطل ہے۔ لوگ بھارتی فوج کے خوف اور دہشت سے گھروں میں محصورہوگئے۔ سرینگر میں کرفیو کو سماں بن گیا ہے۔