ممبئی: سری دیوی جاپانی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی

Sridevi

Sridevi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی جاپان میں اپنی فلم انگلش ونگلش کی پروموشن کے دوران جاپانی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش آئندہ منگل کو جاپان میں ریلیز کی جائے گی جو کہ جاپانی زبان میں ڈب کی گئی ہے۔

پروڈیوسر بونی کپور نے کہا ہے کہ سری دیوی انگلش ونگلش کی پروموشن کیلئے جاپان کے روایتی لباس میں ملبوس ہوں گی۔ واضح رہے کہ فلم انگلش ونگلش جرمنی، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ اور تائیوان میں ریلیز کی جا چکی ہے جہاں فلم نے اچھا بز نس کیا۔