سری نگر : شہر کے مصروف چوراہے میں پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا
Posted on April 2, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Srinagar Protest
سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے بے انتہاء مظالم کے باوجود کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ وابسگتی سے پیچھے نہیں ہٹے۔
کشمیری نوجوانوں نے ایک بار پھر دارالحکومت سرینگر کے مصروف چوراہے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بلند کئے۔
واقعے کے بعد قابض افواج نے دکانیں زبردستی بند کرا دیں۔ نوجوانوں کو منتشر کر نے کے لئے ہوائی فائرنگ کی کی گئی اور آنسو گیس کے گولے برسائے گئے۔
بعض مقامات پر چھڑپیں بھی ہوئیں اور نہتے کشمیریوں نے بھارتی فورسز پر پتھر برسائے۔