سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو بھی گھر پر نظربند کردیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر چیئرمین حریت کانفرس میر واعظ عمر فاروق کو بھی بھارتی فوج نے انکے گھر پر نظربند کردیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری میر واعظ کے گھر پر تعینات کردی گئی ہے جس نے حریت پسند کشمیری رہنما کو گھر سے باہر جانے سے روک دیا ہے۔ میر واعظ نے بھارتی حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا، اے پی ایچ سی کے سابق چیرمین اور بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو بھارتی فوج نے پہلے ہی 5 مئی سے گھر میں نظربند کیا ہوا ہے۔ ادھر مدرز ڈے پر ہزاروں کشمیری ماؤں کو اپنے لاپتہ بچوں کو انتظار ہے۔ ان بچوں کو بھارتی فوجوں نے غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہزاروں مائیں جعلی بھارتی مقابلوں میں اپنے شہید بچوں کی راہ دیکھ رہی ہیں۔