سری نگر میں بھارت مخالف مظاہرے،2 کشمیریوں سمیت 1 بھارتی اہلکار ہلاک

Protesters

Protesters

سری نگر (جیوڈیسک) بھارتی زیر کنٹرول جموں و کشمیر میں حفاظتی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں 2 کشمیریوں سمیت 1 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

یہ جھڑپ سری نگر میں ہوئی جس میں 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

جھڑپ کے بعد سری نگر کے بعض محلوں میں بھارت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے جسے منتشر کرنے کےلیے پولیس نے آنسو گیس پھینکی۔

بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے اخباری نمائندوں کے خلاف بھی طاقت کا استعمال کیا ۔

علاقے میں انتظامیہ نے انٹرنیٹ کی سہولت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔