سرینگر: بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا دیں، 14 زخمی

Kashmiris

Kashmiris

سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے دلوں سے نکلنے والے پاکستان زندہ باد کے نعرے بی جے پی سرکار پر آگ کے گولوں کی طرح برسے۔ کشمیریوں کے دل میں بسی پاکستان سے محبت نکالنا تو اس کے بس میں نہیں لیکن بھارتی سرکار نے طاقت کا استعمال کرنا شروع کر دیا۔

ترال میں بھارتی مظالم کے خلاف نکالی گئی پُرامن ریلی کے شرکاء کو خون میں نہلا دیا۔ ظالم بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے چودہ کشمیریوں کو زخمی کر دیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا۔

اس ریلی کی قیادت حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کر رہے تھے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کی ڈھٹائی کے ساتھ حمایت کی۔

اس سے پہلے بھارتی پولیس نے زیندر میں حریت رہنماء مسرت عالم بھٹ کے گھر چھاپا مار کر انہیں گرفتار کر لیا جبکہ حریت رہنماء سید علی گیلانی اور شبیر احمد شاہ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔