مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی کیمپ سمیت متعدد مقامات پر حملے، 20 افراد ہلاک

Kashmir

Kashmir

سری نگر (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق عسکریت پسندوں نے سب سے پہلا حملہ شمالی کشمیر کے قصبے اوڑی میں ایک فوجی کیمپ پر کیا۔ میڈیا کے مطابق پہلے جمعرات کو پہلے ایک خودکش حملہ ہوا اس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔

بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ بھارتی فوج کے مطابق فوجی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے دو گروپوں نے حملہ کیا۔ حملے میں ایک سینئر فوجی افسر سمیت آٹھ فوجی اور تین پولیس اہلکار مارے گئے۔

دوسری جانب سری نگر کے مضافاتی علاقے صورہ میں بھی پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جنوبی کشمیر کے علاقے اونتی پورہ، ترال اور شوپیاں بم دھماکوں سے گونج اٹھے۔

ان دھماکوں میں سات افراد مار گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ریاستی انتخابات کے دو مرحلے مکمل ہو چکے ہیں۔ تیسرا مرحلہ نو دسمبر کو شروع ہو گا۔

میڈیا کے مطابق دو روز بعد ہی وزیراعظم نریندر مودی مقبوضہ وادی کے جنوبی علاقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے تھے مقبوضہ وادی کی سیاسی جماعتوں نے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی سربراہ محبوب مفتی کا کہنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار پاکستان نہیں بھارتی میڈیا ہے۔