سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا پر چم لہرانے والے مسرت عالم کو بڈ گام پولیس اسٹیشن سے کوٹ بھلوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چیئرمین جموں وکشمیر مسلم لیگ مسرت عالم کو گذشتہ رات بڈگام پولیس اسٹیشن سے جموں میں کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا گیا۔
پارٹی ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج صبح وہ مسرت عالم سے ملنے گئے تو انہیں بتایا گیا کہ مسرت عالم کو نا معلوم جیل لے گئے ہیں،مسرت عالم کو 17 اپریل کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر 15اپریل کو ہونےوالی ریلی میں پاکستان کا پرچم لہرانے اور پاکستان کےحق میں نعرے لگانے کا الزام ہے۔