سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پولیس کے ہاتھوں شہری کے قتل پر آج بھی احتجاج کیا گیا ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ بعض مظاہرین نے پاکستانی پرچم اٹھارکھے تھے ۔
بھارتی پولیس نے دو روز پہلے پلوامہ میں فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کردیا تھا جس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج بھی سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا ۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج میں شریک بعض افراد نے پاکستانی پرچم اٹھارکھے تھے ۔