نئی دہلی (جیوڈیسک) بگ تھری کے باس اور بی سی سی آئی کے سربراہ سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن نے آئی پی ایل فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔
گروناتھ میاپن نے آئی پی ایل میں سٹے بازی کا اعتراف کر لیا ہے۔ گروناتھ میاپن نے بھارتی اداکار وندو دارا سنگھ کے ذریعے سٹا لگایا تھا۔
گروناتھ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سری نواسن کے داماد اور چنائی سپر کنگ کے مالک ہیں۔ گورناتھ پر آئی پی ایل میں جوئے میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت تحقیقات جاری تھیں۔