شارٹ شرکٹ سے لاکھوں روپے کا گھریلو سامان جل کر خاکستر

Fire

Fire

پیرمحل (نامہ نگار) شارٹ شرکٹ سے لاکھوں روپے کا گھریلو سامان جل کر خاکستر اطلاع کے باوجود فائربریگیڈ امداد کو نہ پہنچی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق چک نمبر 748 گ ب تھانہ اروتی کے رہائشی صفدرعلی ولد مانک کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جس میں کھانے پکانے کے برتن بستر فرنیچر چارپائیاں پلنگ وغیرہ جل کر خاکستر ہوگئے صفدر علی کے مطابق ہم نے ریسکیو 1122اور فائربریگیڈ کو اطلاع دی مگر اطلاع کے باوجود فائربریگیڈ امداد کو نہ پہنچی سامان جل کرخاکستر ہو گیا۔