ایس ایس بی یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول فٹ بال نمائشی میچ ینگ اتحاد کورنگی نے اپنے نام کرلیا

کراچی: پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایس ایس بی یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول میں کھیلے گئے ایک نمائشی میچ میں ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی نے الجمہوریہ پلے گرائونڈ لانڈھی پر منعقدہ الجمہوریہ اسپورٹس کو اپنے عمدہ کھیل کی بدولت 3-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے نور نے دو جبکہ حسین نے ایک گول اسکورکئے جبکہ الجمہوریہ کا واحد گول منصور نے اسکور کیا میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سابق فٹ بالر شاہد خان بحیثیت مہمان خصوصی فاتح ٹیم کے کپتان محمد یوسف کو ٹرافی پیش کی اور ٹیم کیدیگر کھلاڑیوں میں کیش پرائز و انعامات تقسیم کئے اس موقع پر نیشنل بنک شعبہ کھیل کے کوارڈینٹر حاجی غلام محمد ،عظمت اللہ خان ،زبیر احمد ،سیکریٹری ینگ تحاد فٹ بال کلب با بو فیروز ،سیکریٹری گلشن اسپورٹس علی اصغر ،سابق فٹ بالر اظہر احمد ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل کے علاوہ دیگر فٹ بال سے وابستہ شخصیات موجود تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق فٹ بالر شاہد خان نے کہاکہ کھلاڑی قوم کے سفیر اور ملک و قوم کا قیمتی سرمایا ہیں انہی کی بدولت پوری دنیا میں ملک کا نام روشن ہوتا ہے انہوں نے صحت مند زندگی کے لئے کھیل کے فروغ کو ناہیت ضروری قرار دیا۔