ممبئی (جیوڈیسک)بھارتی فلم نگری ممبئی میں بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے ایک آرٹ گیلری جبکہ اداکارہ گریسی سنگھ نے پینٹنگز کی نمائش کا افتتاح کیا۔ممبئی سابق مس یونیورس سشمتا سین نے “گیلری سیون”کے نام سے آرٹ گیلری کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے سشمیتا نے گیلری کے ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی فلاحی تنظیم کو ایک لاکھ روپے عطیہ دیا۔ سشمیتا کی تنظیم غریب لڑکیوں کی تعلیم کے لئیکوشش کر رہی ہے۔
ادھر فلم “منا بھائی” سے شہرت پانے والی گریسی سنگھ نے “سنیوگ” کے نام سے پینٹنگز نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں بتیس آرٹسٹوں کی پینٹنگز رکھی گئی ہیں۔