ایس ایس پی بدین، ڈی ایس پی بدین سمیت 23پولیس اہلکاروں کے ضمانت قبل از گرفتاری وارنٹ جاری

Badin

Badin

بدین (نمائندہ جناح) ایس ایس پی بدین، ڈی ایس پی بدین سمیت 23پولیس اہلکاروں کے ضمانت قبل از گرفتاری وارنٹ جاری، 1اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم، خبر کے مطابق کچھ عرصہ قبل بدین کے نواحی شہر لنواری شریف میں گوپانگ برادری کے گھروں پر بنا وارنٹ چڑھائی کرکے چادر اور چار دیواری کا تقدس پائمال کرکے عورتوں اور بچوں کو یرغمال بناکر زبردستی ان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے جانے اور ان پر تشدد کرنے کے خلاف فریادی ولیداد گوپانگ نے سیشن جج بدین کی عدالت میں ایڈوکیٹ سجاد چانڈیو کی معرفت درخواست دائر کی تھی۔

گذشتہ روز فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج بدین فاروق احمد عباسی نے ایس ایس پی بدین خالد مصطفیٰ کورائی، ڈی ایس پی بدین عبدالقادر سموں سمیت 23افراد کے خلاف ضمانت قبل از گرفتاری وارنٹ جاری کرکے پہلی اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔