کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے روح رواں سفیر امن پاکستان اورنگ زیب سلطان نے ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کو شہر میں قیام امن کے حوالے سے مثالی خدمات پر “Sword of Honour”کا اعزاز پیس کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں قیام امن کا سہرا جہاں سندھ رینجرز کو جاتا ہے وہیں پولیس کا بے مثال خدمات بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
اورنگزیب سلطان نے ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کو اُن سندھ پولیس میں بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ناصر آفتاب نہ صرف ایک ایماندار پولیس آفسر ہیں بلکہ شہر میں جرائم کے خاتمے اور قیام امن کے حوالے سے سے بھی اُن کے بیش بہا خدمات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد شاہ بخاری ،ڈاکٹر محمد زادہ ،ڈاکٹر مسکین شاہ اور ڈاکٹر جمیل تنولی بھی موجود تھے۔ جاری کردہ : سیکریٹری اطلاعات