فیصل آباد: سنی تحریک کے صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی کی پریس ریلیز کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کی باڈی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحلیل شدہ باڈی کے اراکین کو تحریری طورپر نوٹس بھجوا دیے گئے ہیں۔ اگلے چند روز میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نئی باڈی تشکیل دی جائے گی۔
محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ امیر شہداء اہلسنت محمد سلیم قادری کے مشن کی تکمیل تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔