اسلام آباد: غازی ممتازحسین قادری اپیل کیس کی سماعت کے موقع پرہائی کورٹ کے باہرسُنی تحریک اورتحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام غازی ممتازقادری کی عدم رہائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس کی قیادت علامہ اشفاق صابری ،علامہ طاہراقبال چشتی، ملک عبدالرئوف ودیگرقائدین نے کی۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سُنی تحریک کے رہنماعلامہ طاہراقبال چشتی نے کہاکہ غازی ممتازحسین قادری پوری اُمتِ مسلمہ کا ہیرو ہے، ممتازقادری کے خلاف منفی پراپیگنڈابندکیاجائے۔ عشق رسول میں جینا اور مرنا سچے عاشق رسول کی پہچان ہے۔مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔تحریک صراط مستقیم کے رہنماعلامہ اشفاق صابری نے کہاکہ غازی ممتاز قادری کوسزادینے کامطالبہ غیرشرعی ہے۔
ممتا ز قادری کا عمل اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے،قرآن وسنت کی روشی میں ممتازقادری کو رہاکیاجائے۔ حکومت ممتاز قادری کامقدمہ وفاقی شرعی عدالت میںچلانے کااعلان کرے۔ناموس رسالت کے مجرموں کو مظلوم ثابت کرنے کی سازش بندکی جائے۔تحفظ ناموس رسالت کیلئے عشاقان رسول غازی علم الدین شہید اورغازی ممتازحسین قادری کی تاریخ دہرانے سے دریغ نہیں کریں گے۔
اس موقع پرتحریک فدایان ختم نبوت ،عالمی تنظیم اہلسنّت ،شباب اسلامی پاکستان ، اسلام آبادعلماء کونسل ،جماعت اہلسنّت، انجمن جلالیہ رضویہ، اجمن طلباء اسلام،مرکزی جماعت اہلسنّت سمیت دیگرجامعتوں کے عہدیداربھی موجود تھے۔