کراچی: استحکام مدارس کنونشن کے انتظامات کی حتمی تشکیل کیلئے وفا ق المدارس العرابیہ پاکستان کا صوبائی اجلاس آج (منگل کو صبح 11:00بجے ) علامہ بنوری ٹاؤن گرومندر میں صدر وفاق المدارس مولانا سلیم اللہ خان کی زیر صدارت ہوگا،اجلاس میں کراچی کے مدارس کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کے ساتھ مدارس اورمذہبی طبقے کیخلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کیاجائے گا۔
پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاق المدارس العرابیہ کی مرکزی شوریٰ نے گزشتہ ماہ 3اپریل کو لاہور میں ایک عظیم الشان علماء کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے وفاق المدارس العربیہ کا صوبائی اجلاس علامہ بنوریہ ٹاؤن گرومندر میں ہوگا جس میں وفاق المدارس کے نائب صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر ، جنرل سیکرٹری مولانا حنیف جالندھری ،مجلس عاملہ کے رکن وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم سمیت صوبے بھر کے منظیمین مدارس اور ؤجید علماء کرام شرکت کریں گے جبکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے ایڈ منسٹریٹر مولانا غلام رسول ، مولانا عبدالحمید ، مولانا سیف اللہ ربانی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں اہم فیصلوں کے ساتھ 13اپریل کو ہونے والے استحکام مدارس کنونشن کی عظیم الشان تقریب کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور کنونش میں کراچی کے مدارس کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اجلاس میں موجودہ حالات کے تناظر میں مذہبی طبقے اور مدارس کیخلاف ہونے والی سازشوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔