استحکام پاکستان کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں : علامہ طارق محمود یزدانی

Speech

Speech

اسلام آباد : کائنات میں سب سے بڑی نعمت عقیدہ توحید ہے اور شرک بدترین گناہ ہے۔ انسان عقیدہ توحید پر گامزن ہو کر ہی اللہ تعالیٰ کی رضا، خوشنودی اور اس کی جنت کا حقدار بن سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے پاس تمام اختیارات ہیں وہی بگڑی بنانے والا، مختار کل، عالم الغیب، مشکل کشا، حاجت روا ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ طارق محمود یزدانی، نعمت اللہ ظفر،قاری عبدالمنان شورش، حافظ حبیب الرحمن ضیائ، مولانا ابوبکر معاویہ اور طلحہ زبیرو دیگر نے جامع مسجد محمدی اہل حدیث جی نائن ٹو میں”استحکام پاکستان کانفرنس”بسلسلہ نفاذ اسلام کے حوالے سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ طارق محمود یزدانی نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے بے پناہ قربانیاں دے کر وطن عزیز کواسی عقیدہ توحید کے نفاذ کے لیے ہی حاصل کیا تھا ۔ہمارے اسلاف نے اسکے اصل مقصد نفاذ اسلام کے لیے ہی بے پناہ قربانیاں پیش کیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا استحکام عالم اسلام کا استحکام ہے ۔استحکام پاکستان کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ۔پاکستانی عوام کو اپنی فوج پر فخر ہے اور قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ہم قرآن وسنت کے نفاذ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ دیگر مقررین نے اپنے اپنے خطابات میںکہا کہ انسانی حقوق کا سب سے بڑا محافظ دین اسلام ہے’ علماء کرام کو فروعی مسائل کے بجائے اسلام کی بنیادی تعلیمات کو فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو تبدیلی کا نعرہ لگایا جا رہا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں اگر کوئی نظام تبدیلی لا سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف ا سلامی نظام ہے اور جن ممالک میں قرآن و سنت کی حکمرانی ہے وہاں معاشرے میں امن و سکون پایا جاتا ہے۔

آج ہمارے حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے جو ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اس سے ان کا اقتدار تو بچ سکتا ہے لیکن عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا۔راشد شیخ صدر AYFاسلام آباد نے کہا کہ ہم حافظ ذاکر الرحمن صدیقی صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کی قیادت میں نفاذ اسلام کے حوالے سے ملک کے کونے کونے میں سیمینارز کا انعقاد کریں گے تاکہ پاکستانیوں کو اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جاسکے۔ آصف حبیب جنرل سیکریٹریAYFاسلام آباد نے کہا کہ کا رکنان نفاذ اسلام کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور ملک کی تعمیر وترقی اور امن وامان کے قیام میں اپنا بھرپور ساتھ دیں ۔شرکائے کانفرنس میںڈاکٹر حفیظ الرحمن سندھی،سید ولی معین الدین، محمد ارشد خان، شیخ محمد اکرم، قاری عبداللطیف قریشی، قاری عبدالعزیز ، قاری حبیب اللہ، مولانا احسن فاروقی، مولانا فاروق اعوان، محمد طیب رشید سمیت دیگر احباب جماعت شامل تھے۔
سید شاہنواز حسن
پریس سیکریٹری
03335418142