استحکام پاکستان کونسل کی ایوارڈ تقریب

Award Ceremony

Award Ceremony

تحریر : ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

ملک کی نامور سماجی تنظیم تحریک استحکام پاکستان کونسل پاکستان میں ایسا واحد سماجی ادارہ ہے۔ جو کہ گزشتہ کئی برسوں سے وطن عزیز پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے والی اور انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والی شخصیات کو تلاش کر کے انہیں قومی سطح کی پروقار تقریب میں قومی ہیروز کے نام پر ایوارڈ دیتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی تحریک استحکام کونسل کی رنگا رنگ تقریب ڈاکٹر مجید نظامی ایڈیٹوریم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں استحکام پاکستان ایوارڈ کمیٹی کی طرف سے کارکردگی کی بنیاد پر شخصیت کے مختلف پہلوئوںسے جانچ پڑتال کے بعد منتخب کردہ مختلف شخصیات کو قائداعظم حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب تھے جو بوجہ مصروفیات شرکت نہ کر سکے۔

محترمہ زرتاج گل خان وزیر مملکت ، جناب عنصر مجید خان نیازی صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب نے تقریب کو رونق بخشی چیئرمین تحریک استحکام پاکستان کونسل شیر بہادر چغتائی داد تحسین کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے صوبائی دارالحکومت میں اتنی بہترین تقریب کا انعقاد کر کے ملک و قوم کے لیے عظیم خدمات انجام دینے والی شخصیات کی ایوارڈ کی صورت میں حوصلہ افزائی کی نفسا نفسی اور مادہ پرستی کے اس دور میں شیر بہادر چغتائی جیسی شخصیات معاشرے کا حسین چہرہ اور قیمتی سرمایہ ہیں۔ یہ ان کی محبت بھری شخصیت کا ہی اثرتھا کہ ملک کے طول عرض سے اس تقریب میں شرکت کے لیے شخصیات تشریف لائیں۔

تحریک تکمیل پاکستان کی اس تقریب میں شعبہ صحت کے لیے خدمات سرانجام دینے اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے پر چیف ایگزیکٹیوآفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کو قائداعظم حسن کارکردگی ایواڈ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کاشمار شعبہ صحت پنجاب کے ایماندار ، محنتی اور اعلی صلاحیتوں کے حامل افسران میں ہوتا ہے۔ جن کی نہ صرف عوامی بلکہ حکومتی سطح پر بھی کارکردگی اور محنت کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ آپ کی شب و روز کوششوں کا نتیجہ ہے کہ شعبہ صحت اٹک کے چھوٹے بڑے ہسپتال بہترین خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ مریضوں کو گراں قدر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شعبہ صحت اٹک کو ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی محنت کے نتیجہ میں صوبہ بھر میں بہترین ضلع قرار دیاگیا ہے۔

تحریک تکمیل پاکستان کونسل کی طرف سے دیگر شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اور ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس تقریب میں مرکزی رہنما تحریک انصاف خواتین ونگ سیما انوار ، وائس چانسلر نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر مصطفی جمال ، وائس چانسلر وومن یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر صوفیہ و دیگر مہمانوںنے شرکت کی۔ اور اپنے خطاب کے دوران کونسل کے چیئرمین شیر بہادر چغتائی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ملک بھر کی اہم شخصیات ادارہ افکار الاعوان کے بانی صدر شاہ محمد اعوان ایڈووکیٹ ، جنرل اسمبلی سارک چیمبر آف کامرس کے ممبر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت طارق محمود ، مسلم لیگ ق کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک ، صحافی و کالم نگار ڈاکٹر شجاع اختر اعوان ، وزیر مملک برائے ماحولیات ملک امین اسلم ، وزیر اعظم کے خصوصی معاون سید ذوالفقار بخاری زلفی بخاری ، ایم پی اے و چیئرمین پنجاب سٹینڈنگ کمیٹی سید یاور بخاری ، ایم این اے طاہر صادق ، صحافی و کالم نگار ملک شاہد اعوان و دیگر نے ایوارڈملنے پر ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان بلا شبہ اس ایوارڈ کے مستحق تھے۔ ان کی اعلی کارکردگی اس بات کی متقاضی تھی کہ اسے سراہا جائے۔

Dr. Shujah Akhtar Awan

Dr. Shujah Akhtar Awan

تحریر : ڈاکٹر شجاع اختر اعوان