اسلام آباد (جیوڈیسک) روپیہ مستحکم ہونے سے درآمدی دالوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ اس کے اثرات تاحال ریٹیل سطح پر منتقل نہیں کئے جاسکے عوام ریلیف سے محروم ہیں۔کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن چئرمین انیس مجید نے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر میں کمی کے سبب درآمد کی جانے والی دالوں کی قیمتوں 5 سے 8 فیصد تک کمی ہوئی ہے جبکہ ریٹیل سطح پر اس کے اثرات نہیں دیکھے جارہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے بھاری کرایوں اور دیگر اخراجات کی وجہ سے وہ ریٹیل سطح پر قیمتیں کم نہیں کرسکتے۔سابق صدر کراچی چیمبر اور دالوں کے درآمدکنندہ ہارون اگر نے کہا ہے کہ ہول سیل سطح پر دالوں کی قیمتوں پر کمی کے باوجود ریٹیلرز نے دالوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی جس کے لئے حکومت کی جانب سے جامع پالیسی مرتب کی جائے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔