مستحکم اور خوشحال پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے پوری قوم کو مل کر خدمات دینا ہونگی

Tanzeem Mashaikh Uzzam

Tanzeem Mashaikh Uzzam

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا ہے کہ مستحکم اور خوشحال پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے پوری قوم کو مل کر خدمات دینا ہونگی، پرامن اور خوشحال پاکستان ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی ایس آئی سٹاف سوسائٹی میں پیر حاجی افتخار کی رہائش گاہ پر جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اللہ رب العزت کا خاص انعام اور نبی کریم ۖ کا فیضان ہے جس کی ہمیں صدق دل سے قدر کرنا ہوگی اور ارض پاک میں دہشت گردی کی قطعی کوئی گنجائش نہیں ملک دشمن عناصر کے خاتمے پر پوری قوم آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور افواج پاکستان کی ممنون ہے صوفی مسعوداحمدصدیقی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح مصور پاکستان حکیم الامت علامہ محمد اقبال اور تمام مشاہیران تحریک پاکستان سمیت ان تمام کارکنوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا کہ جنہوں نے قیام پاکستان میں لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے تحریک آزادی کیلئے قربانیاں پیش کیں،تقریب میں وطن عزیز پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،اس موقع پر پیر سید ندیم شاہ، پیر حاجی افتخار نقشبندی ، پیر الیاس قادری ، پیر سید عدنان اکرم ، تنظیم مشائخ عظام پاکستان میڈیا سیل کے انچارج مرزا احسان سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے تقریب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سمیت دیگر تمام تحریک آزادی پاکستان کے تمام کارکنان کے درجات کی بلندی ، آپریشن ضرب کی کامیابی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

علاوہ ازیں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی، پشاور ، کوئٹہ، کراچی ، ملتان سمیت پورے ملک میں جشن آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا اور اس حوالے سے تقاریبات کا خصوصی طور اہتمام کیا گیا۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047