ابراہیم پلے اسٹیڈیم کو رمضان پیر جی کے نام سے منسوب کیا جائے، فٹ بال کلبز

Karachi

Karachi

کراچی (پریس ریلیز) لانڈھی اور کورنگی کے فٹ بال کلبز کے عہدیداران و کھلاڑی اور علاقہ عمائدین نے گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ ،کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی سے اپیل کی ہے کورنگی نمبر6میں قائم ابراہیم پلے گرائونڈ کا نام کورنگی اور لانڈھی سمیت مختلف شہرا کراچی کے مختلف حصوں میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے والے معروف فٹ بال آرگنائزر رمضان پیر جی کے نام سے منصوب کیا جائے۔

علاقہ عمائدین اور کھلاڑیوں نے کہاکہ رمضان پیر جی کی فٹ بال کے کھیل کی ترقی اور اس کے فروغ کے حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں رمضان پیر جی نے اپنے زندگی کے 50سال فٹ بال کے کھیل کے فروغ میں وقف کردی اور اب بھی اس ضعیف العمری میں وہ فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس اسٹیڈیم کی تعمیر و ترقی اور دیکھ بھال کے حوالے سے بھی وہ خدمات انجام دے رہے ہیں لہذا دحکام بالا سے اپیل ہے کہ فٹ بال کے حوالے سے رمضان پیر جی کی اعلیٰ خدمات پر کورنگی نمبر6میں قائم ابراہیم پلے اسٹیڈیم کا نام رمضان پیر جی کے نام سے منصوب کیا جائے۔

جاری کردہ۔علاقہ معززین و عمائدین ،فٹ بال کلبز
کورنگی ،لانڈھی کراچی ،ضلع کورنگی