اسٹیڈیم شیخوپورہ موڑ گوجرانوالہ میں ہونے والی آزاد پاکستان کانفرنس کی تیاریاں مکمل
Posted on April 11, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور: سنی تحریک کے ترجمان شیخ محمد نواز قادری کے مطابق آج مورخہ 11 اپریل کو منی اسٹیڈیم شیخوپورہ موڑ گوجرانوالہ میں ہو نے والی آزاد پاکستان کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گی ہیں۔ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہا نی کروا دی ہے۔
سر براہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری،سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،مر کز ی جماعت اہلسنت کے سر براہ پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی،عالمی تنظیم اہلسنت کے سر براہ پیر محمد افضل قادری ،عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے سربراہ صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی ،انجمن طلبہ اسلام کے مر کزی صدر اسد جدون ،آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف کے سجادہ نشین پیر سید منظر حسین شاہ جماعتی ،جماعت رضائے مصطفی کے صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی،آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ کے سجادہ نشین پیر غلام رسول اویسی ،پیر سید مظفر حسین شاہ ،آساتانہ عالیہ کیلانوالہ کے سجادہ نشین پیر سید محمد سجاد حیدر شاہ،ڈسٹرکٹ بار کونسل کے صدر احور طفیل وڈائچ ایڈووکیٹ،سنی تحریک وکلا ء وونگ کے رکن ملک عابد ارشد خان ایڈووکیٹ ،تاجر رہنما مرزا محمد سلیم ،سنی تحریک کے صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی ،صوبائی ترجمان صاحبزادہ پیر سید وسیم الحسن شاہ نقوی،آستانہ عالیہ علی پور سید اں شریف کے سجادہ نشین پیر سید کرامت علی حسین شاہ لاثانی،جماعت اہلسنت کے صوبائی رہنما مولانا محمد حنیف چشتی ،مولنا محمد خالد حسن مجددی،سنی فورس کے غلام دستگیر خان،محمد عدیل مہر ، سمیت دیگر اکابرین اہلسنت کانفرنس میں تشریف لائیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com