لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹی وی ڈرامے اور سٹیج ڈرامے بھارت میں بہت پسند کئے جاتے ہیں۔
بھارت اکثر جاتا ہوں جہاں پر میں نے محسوس کیا ہے کہ وہاں پاکستان کے ٹی وی اور سٹیج ڈرامے بہت پسند کئے جاتے ہیں۔ بھارتی اداکاری کے اداکاروں میں پاکستان کے ڈرامے دکھائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی ڈراموں، فلموں اور سٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے۔ مجھے سٹیج ڈراموں میں کام کرکے زیادہ لطف آتا ہے کیونکہ سٹیج ڈرامے میں آدمی اچھی اداکاری کرے یا بری، رسپانس موقع پر ہی مل جاتا ہے۔