لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ زیبا شہناز نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے میں نے 11 فلموں میں بھی کردار نبھائے ہیں اگر میں چاہتی تو مجھے آج بھی فلموں میں کام مل سکتا تھا۔
ایک انٹر ویو کے دوران انہوںنے کہا کہ بعض اداکاروں کو بڑی سکرین کا نشہ ہوتا ہے، مجھے چونکہ چھوٹی سکرین سے شہرت ملی اس لئے میری ترجیح بھی یہی ہے۔ میںنے اپنے کیرئیر میں گیارہ فلموں میں بھی کردار ادا کئے ہیں اور اگر چاہتی تو آج بھی فلموں میں کام مل سکتا تھا۔