معیاری کہانیاں فنکاروں کو مقبول بناتی ہیں، مائرہ خان

Maira khan

Maira khan

کراچی (جیوڈیسک) اداکارہ مائرہ خان نے کہاہے کہ معیاری کہانیاں فنکاروں کو مقبول بناتی ہیں دراصل فنکار ڈرامے کی کہانی کی وجہ سے دیکھا اور جانا جاتا ہے میں نے اپنے کیرئیر میں دوایسے ڈراموں میں کام کیا ہے۔

جس نے میری زندگی بدل دی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مائرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاراپنے کام سے خود کومنوارہے ہیں میرے لیے یہ بات خوشی کی ہے کہ میں اس انڈسٹری کاحصہ ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں فلم اور میوزک انڈسٹری کے لوگوں نے بھی اپنے حصے کا دیا جلانے کی کوشش کی ہے اورآج ہمارا کام دنیا میں نظر آتا ہے جب بھی کبھی پاکستان سے باہرکسی دوست سے بات ہوتی ہے تو پاکستانی ڈرامے کی کامیابی کا ذکر ضرور آتا ہے۔