اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے مذہبی امورنے وزارت کو رواںسال حج کے لیے متنازعہ 19 حج کمپنیوں کو حج کوٹاجاری کرنے سے روک دیا ہے۔
جبکہ کمیٹی نے اپنے آئندہ اجلاس میں ان 19 حج کمپنیوں کے مالکان کو بھی وضاحت کے لیے طلب کرلیا جنھوں نے وزارت کے حکام کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کے باعث گزشتہ سال کوٹاحاصل کیا تھا۔
سب کمیٹی کا اجلاس منگل کوکنوینر عمران شاہ کی زیرصدارت ہواجس میں سیکریٹری مذہبی امورنے 19حج کمپنیوں کوکوٹا الاٹ کرنے کے بارے میں کمیٹی کے اعتراضات پروزارت کاموقف اوررپورٹ پیش کی تاہم وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔