قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی وی آئی پی اسٹیٹس ختم کرنیکی تجویز

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین میاں عبدالمنان کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی اراکین نے اراکین پارلیمنٹ کا وی آئی پی اسٹیٹس ختم کرنے کی تجویز دی۔

چیئرمین کمیٹی میاں عبدالمنان نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ کراچی جیسا واقعہ دوبارہ پیش آئے۔ ارکان پارلیمنٹ کو ایئر ٹکٹ کی بجائے ٹریول کارڈ جاری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے ہیں عوام کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔ عوام کو تکلیف دے کر عوامی نمائندہ کہلانے کا شوق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خواہش ہے کہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہو تو اس کا احترام کرنا چاہیے۔ پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ مینوئل ٹکٹنگ سے ای ٹکٹنگ پر منتقلی کا کام جاری ہے۔