مجلس وحدت مسلمین پاکستان
Posted on April 15, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کراچی: گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی ختم کرکے حکومت پاکستان اس پُرامن علاقے کے عوام میں دانستہ طور پر وطن عزیز کے خلاف اشتعال اور احساس محرومی پیدا کرنا چاہتی ہے۔
حکومت کے اس متعصبانہ اور غیر عادلانہ رویہ کے خلاف گلگت بلتستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام آج مورخہ 15 اپریل بروز منگل شام ساڑھے پانچ بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ ہو گا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کے علاوہ مذکورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی شرکت کرے گی۔