نیویارک (جیوڈیسک) سابق سٹار لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے ننھے کھلاڑیوں کو خصوصی ٹپس دینے کے لیے نیویارک کے فٹبال کیمپ پہنچ گئے۔ نیویارک کو سموس میں بچوں کے فٹبال کیمپ میں لیجنڈری فٹبالر نے خصوصی شرکت کی۔ انہیں فٹبال کلب کا اعزازی صدر بھی بنایا گیا ہے۔ کیمپ کے دوران برازیلین سٹار نوجوان فٹبالرز کے ساتھ 1958 کے ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کرتے رہے۔
کہ انہیں کوارٹرز فائنل مرحلے میں برازیل ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور فائنل میں کیسے ان کی ٹیم نے سویڈن سے سخت مقابلہ کرتے ہوئے پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے آئندہ سال ہونیوالے ورلڈ کپ میں برازیل کو فیورٹ قرار دیا۔