ستارہ مارکیٹ کے اندر مرمت طلب فٹ پاتھوں کی فوری مرمت کا حکم

اسلام آباد : چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدایت پر ممبر انجینرنگ و انوائرمنٹ ثناء اللہ امان نے آبپارہ مارکیٹ، میلوڈی، ستارہ مارکیٹ، جناح ایونیو، شاہرہ دستور، اور لیک ویو پارک کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے آبپارہ مارکیٹ، میلوڈی اور ستارہ مارکیٹ کے اندر مرمت طلب فٹ پاتھوں کی فوری مرمت کا حکم دیا اور گرین بیلٹس پر موسمی پودے لگانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے جناح ایونیو اور شاہراہ دستور کی درمیانی گرین بیلٹس بلخصوص چوراہوں پر موسمی پھول لگانے اور سرسبز شاداب گھاس لگانے کیلئے بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے مارکیٹوں کے اندر صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ما رکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے اور مار کیٹوں میں مو جود بیت الخلاء کو بھی صاف ستھرا رکھا جائے۔