امریکہ(جیوڈیسک)امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی نے دو ہزار پندرہ سے ہر سال اسٹار وارز کی ایک نئی فلم منظرِعام پر لانے کا اعلان کر دیا۔ اسٹار وارز کے بانی جارج لوکس نے اپنی پروڈکشن کمپنی لوکس فلم کو گزشتہ سال ڈزنی کو چار ارب ڈالر میں فروخت کر دیا تھا۔
ڈزنی کے مطابق اسٹار ٹریک کے ڈائریکٹر جے جے ابراہمز اسٹار وارز کی ساتویں قسط سے یہ سلسلہ شروع کریں گے۔ فلم کا اسکرپٹ مائیکل آرنڈ لکھیں گے۔ بعد میں تیار ہونے والی فلموں کے اسکرپٹ لارنس کیسڈن اور سائمن کنبرگ لکھیں گے۔
کیسڈن نے اس سے پہلے اسٹار واز سیریز میں ایمپائر سٹرائک بیک اور ریٹرن آف جیڈی کے اسکرپٹ لکھ چکے ہیں۔ نبرگ ایکس مین سیریز کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ سٹار وارز کی ابتدائی فلم انیس سو ستتر میں برطانیہ میں ریلیز ہوئی تھی۔ایول ایمپائر، آن اے گلکسی، فار فار آوے میں ہیری سن فورڈ، مارک ہیمل اور کیری فشر نے اداکاری کی تھی۔