عوام نے طاہر القادری کو مسترد کر دیا، احسن مرزا

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن یو تھ ونگ پی پی 4 کے صدر احسن محمود مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آج بھی وہی لوگ سازشوں میں مصروف ہیں جنہوں نے 1999 میں تانا بانا بنا تھا وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا طاہر القادری ہر سال کسی کے کہنے پر نیا ڈرامہ لگا دیتے ہیں لیکن انہیں خود بھی پتہ نہیں ہوتا وہ کیا کر رہے ہیں۔ ان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے اور عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی دن رات کوششوں سے معیشت میں جان آئی اور دنیا میں ملک کی ساکھ بحال ہونا شروع ہوئی تھی کہ ایک بار پھر افراتفری پھیلائی جا رہی ہے۔