ساہیوال (جیوڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر محمد فاروق حیدر نے جشن آزادی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قو میں اپنی آزادی کے جشن کو شان و شوکت سے مناتی ہیں۔
اگست کے پورے مہینے میں تحصیل بھر میں آزادی کے حوالہ سے مختلف پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا۔ تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام ملی نغمے‘ محفل مشاعرہ‘کرکٹ میچز اور دیگر پروگرامز منعقد کئے جائینگے۔
اے سی نے ٹی ایم اے کی بلڈنگ پر پرچم لہرا کر تحصیل میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ٹی ایم او، نائب تحصیلدار ودیگر نے شرکت کی۔