میں مستحق غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) ہمیں مستحق غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنی چاہیں ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ پروین سرور فائونڈیشن پبلک سکول میں دستکاری سنٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہگورنر پنجاب خدمت خلق کا جذبہ لے کر برطانیہ سے پاکستان آئے اور صوبہ سے پسماندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے گورنر کا عہدہ قبول کیا یہی وجہ ہے کہ آج پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایسے منصوبہ جات شروع ہو چکے ہیں جن سے کم پڑھے لکھے افراد بھی مختلف ہنر سیکھ کر باعزت روز گار حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سماجی خدمت کو اپنا فرض سمجھا ہے اور اپنی زندگیوں کو اس مشن کی تکمیل کا حتمی حصہ بنایا وہ دنیا اور آخرت میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ علاقہ میں غریب خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے دستکاری سنٹر کا قیام خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں عملداری کی جانب پہلا قد م ہے۔ انہوں نے کہا پیرمحل میں قائم ہونے والے دستکاری سنٹر میں بچیوں کوسلائی کڑھائی کی مفت تعلیم دی جائے گی ادارہ میں بلڈنگ کو مزید وسعت دی جا رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ڈونرز کی مدد سے ایک بڑا ہینڈی کرافٹ سنٹر بنایا جائے تا کہ گھروں میں فارغ بیٹھنے سے بہتر ہے کہ اپنے خاندان کی مدد کریں اور بہتر انداز میں روز گار بھی کما سکیں غربت کی وجہ سے گھروں میں ہونے والے جھگڑوں سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم ہنر سیکھ کر دوسرے افراد کے شانہ بشانہ کام کریں گے ماہ رمضان المبارک میں ڈونرز کی مدد سے مزید مشینیں اور آلات فراہم کئے جائیں گے پیرمحل ہمارا آبائی شہر ہے جس کی تعمیر و ترقی کے لئے جس قدر ہو سکا اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ہمارا جینا مرنا اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہے اور جب بھی ارض پاک کو ہماری جان ومال کی ضرورت پڑی ہم دریغ نہیں کریں گیا اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بھانجے ڈاکٹر کشف ریاض اللہنے کہاکہ دستکاری سنٹر سے ہمارے علاقہ کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا انہوں نے کہا کہ علاقہ میں خواتین کی ترقی ، دینی تعلیم اور گھریلو دستکاریوں سے متعلق تربیت کی فراہمی پر ہم بیگم گورنرپنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے خدمت خلق کے کام بھی قابل تحسین ہیں قبل ازیں بیگم گورنر پنجاب نے افتتاح کے بعد فائونڈیشن پبلک سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے( تصویریں ہمراہ ہے) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چارنا معلوم چور گھرسے نقدی رقم اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار تفصیل پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) چارنا معلوم چور گھرسے نقدی رقم اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار تفصیل کے نواحی گائوں741گ ب کے رہائشی سیدعلی رضا شاہ ولد نذیر احمد شاہ کے گھرمیں چار نامعلوم چور رات کی تاریکی دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گیا اہل خانہ کو یرغما ل بنا کر گھر میں موجود نقدی رقم ایک لاکھ روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بچوں کی معمولی لڑائی پر دو گروپوں میں ڈنڈوں سوٹوں اور فائرنگ پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)بچوں کی معمولی لڑائی پر دو گروپوں میں ڈنڈوں سوٹوں اور فائرنگ کے آزادانہ استعمال سے سات افرادشدید زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق نواحی موضع جوسا میں بچوں کی معمولی لڑائی پر محمد حنیف ، محمد شریف ، محمد صدیق ، محمد سعید کو محمد جاوید ،اما م بخش ، اللہ جوایا نے ڈنڈوں سوٹوں اور فائرنگ سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا زخمیوں کو بیسک ہیلتھ سنٹر سند ھ یلیانوالی لا یا گیا فائر لگانے سے محمد سعید شدید زخمی ہو گیا، حالت تشویشناک ہو نے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹو بہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوسٹ آفس کی بندش شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) پوسٹ آفس کی بندش شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ڈاک نے عرصہ کئی سال قبل شہر کی روز بروز بڑھتی آبادی اور شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور عمر فاروق کالونی میں قائم مین پوسٹ آفس عملہ سے کام کا بوجھ کم کرنے کے لئے شہر کے محلہ کوثر آباد میں ایک الگ پوسٹ آفس قائم کیا تھا جبکہ شہریوں کی جانب سے بار بار مطالبات کئے گئے تھے کہ ڈاک کی نائٹ سروس بھی شروع کی جائے تاکہ وہ پرائیویٹ کمپنیوں کی مبینہ لوٹ مار سے بچ سکیں۔ محکمہ ڈاک کے افسران نے شہریوں کے دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نائٹ سروس کا تو آغاز کر دیا مگر شہر کے وسط میں قائم پوسٹ آ فس کو بند کر دیا۔ شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے محکمہ ڈاک کے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بند ڈاک خانے کو دوباریہ کھولا جائے تاکہ ان کی سفری مشکلات کم ہو سکیں۔
تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر حراست محمد اقبال ولد اللہ دتہ سکنہ 716گ ب کی نشاندہی پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر حراست محمد اقبال ولد اللہ دتہ سکنہ 716گ ب کی نشاندہی پر 30بور پسٹل اور 4عدد گولیاں برآمد کرلیں۔واضح رہے کہ ملزم کے خلاف قبل ازیں بھی 302/34ت پ کے تحت تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔