اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپکو رقم نہیں دے سکتا تو حکومت فوری طور پر 42 ارب روپے جاری کرے، زیر گردش قرضوں میں پھنسے نجی بجلی گھروں نے معاہدے کے تحت سرکار کو ادائیگی کا نوٹس دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپکو نے 14 نجی بجلی گھروں کو 42 ارب روپے جاری کرنے ہیں ، رقم کی عدم ادائیگی کے باعث نجی بجلی گھروں کو مالی مسائل کا سامنا ہورہا ہے۔
مسلسل کئی بار نوٹس کے باوجود پیپکو کی جانب سے ادائیگی نہ کیے جانے کے بعد نجی گھروں نے حکومت پاکستان سے یہ رقم ادا کرنے کا کہہ دیا ہے۔
بجلی معاہدوں کے تحت اگر کوئی سرکاری ادارہ نجی بجلی گھروں کو بل ادا نہ کرے تو نجی کمپنیاں رقم، حکومت سے مانگ سکتی ہیں۔