اہور (جیوڈیسک) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کا پہلے سو دن میں ہی برا حال ہو گیا ہے عوام کو کچھ دے تو نہ سکی البتہ کرپشن کے کئی اسکینڈل سامنے آ گئے ہیں۔ الحمرا ہال لاہور میں آرٹسٹ محمد شفیق کے فن پاروں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ کرپشن کے جو اسکینڈل سامنے آئے ہیں۔
اگر پیپلز پارٹی دور میں ہوتے تو ذرائع چیر پھاڑ کر چکا ہوتا اور عدلیہ نوٹس لے لیتی۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ اور این ایل جی اسکینڈل سب کے سامنے ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری بھی حسب منشا کی جا رہی ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ کرپشن پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دو چیئرمین نیب کی تقرری اس لیے کالعدم قرار دی گئیں کہ اپوزیشن لیڈر مطمئن نہ تھے اب دیکھیں گے کہ خورشید شاہ کے لیے وہی قانون رہتا ہے یا بدل جائے گا۔