ریاست اخبارکی بندش کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری
Posted on July 1, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کوٹلی : ریاست اخبارکی بندش کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری۔ مسلم لیگ ن، مسلم کانفرن، یونین آف جنرنلسٹس، قوم پرست تنظیموں، سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس، ٹرانسپورٹرز، ریڑھی یونین، اور تاجروں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے کی قیادت راجہ نثار احمد خان، طارق مرزا ایڈووکیٹ، اور دیگر نے کی۔ ریاستی اخبار کی بندش کسی صورت قبول نہیں۔
آزادی کی آواز دبانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ریاستی اخبار سے وابستہ تین سو سے زائد افراد کو بے روزگار کرنے کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ فوری طور پر پابندی اٹھائی جائے۔ مظاہرین کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی اخبار کی بندش کے خلاف گذشتہ روز بھی سینئر وزیر اور حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے لاری اڈا سے شروع ہو کر مجاہد چوک سے ہوتے ہوئے واپس شیر شاہ چوک میں سڑک بند کر کے احتجاج کیا، مظاہرین حکومت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔ سینئر وزیر ہائے ہائے، ریاستی اخبار پر پابندی نا منظور، آزادی صحافت پر حملہ نامنظور۔ کالا قانون ہائے ہائے کے نعرے لگاتے ہوئے مارچ کیا۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت فوری طور پر آزادی کے خلاف اٹھائے جانیو الے غیر قانون اقدامات ہٹائے اوراس پر لگائی جانیو الی بے بنیاد قدغن کو اٹھائے۔
آزادی صحافت پر حملہ کر کے لاکھوں لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔ حکومت کے اس عمل سے سینکڑوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں جن کا روزگار اخبار کے ساتھ وابستہ تھا۔ آزادی کی آواز کو دبا کر حقائق سے پردہ پوشی نہیں کی جا سکتی۔ حکومتی وزیر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا سامنے کرنے کی ہمت کریں اور اگر ایسا کوئی معاملہ تھا تو عدالتیں موجود ہیں ۔ قانونی طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے تھا۔ اخبار کی بند ش سے حکومت کی بدنامی کا باعث بنا ہے۔
مقررین نے کہا کہ جب تک اخبار سے پابندی نہیں اٹھائی جاتی ہمارا یہ احتجاج روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر صحافی ڈوگرہ ذوالفقار ملک نے سر انجام دئیے۔ تاحتجاجی مظاہرہ سے راجہ نثار احمد خان، سابق مرکزی صدر یونین آف جرنلسٹس، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن طارق مرزا ایڈووکیٹ، این ایس ایف کے سابق مرکزی نائب صدر ادریس پاشا، ن لیگ ٹریڈ یونین کے صدر سردار فاروق۔
خان خورشید، انجمن تاجران کے جمیل منہاس، صحافی شہباز علی حیدری ،سردار عبدالرحمن، ن لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجم شعیب ملک، تحریک انصاف کے خالد پرویز ملک، جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر کامریڈ تیفور، نیشنل ٹریڈ اینڈ پبلک رائٹس کے ظہور ملک، مسلم کانفرنس کے راجہ غلام محمود، اور دیگر نیخطاب کیا۔