حکومت کی منظوری نہ بھی ملے، آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گا، فلاور ملز

Flower Mill

Flower Mill

کراچی (جیوڈیسک) مہنگا پیٹرول، مہنگا ڈالر، مہنگی بجلی، تو پھر مہنگائی کی دوڑ میں آٹا کیوں پیچھے رہے۔ سندھ کے فلار ملرز کا کہنا ہے کہ حکومت منظوری دے یا نہ دے، دو دن بعد آٹے کی ایکس مل قیمتوں میں 1 روپے 25 پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا جائے گا۔

پاکستان فلاور ملز ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے جیو نیوز کو بتا یا کہ بجلی کے نرخوں میں تقریبا 50 فیصد اضافے کے بعد ملز کو آٹے کی تیاری مہنگی پڑرہی ہے۔ لہذا قیمتوں میں مزید 1 روپے 25 پیسے فی کلو کا اضافہ ناگزیر ہے۔اس وقت سندھ میں ڈھائی نمبر آٹا 39 روپے 50 پیسے اور فائن آٹا 41 روپے فی کلومیں ریٹیلرز کو فروخت کیا جارہا ہے۔

چوہدری محمد یوسف نے بتایا کہ حکام کو بجلی کی قیمتوں کے بارے میں آگاہ کرکے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ حکومت منظوری دے یا نہ دے دو دن بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔