اسٹیٹ بینک 16 مئی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان 16 مئی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کی توقعات دم توڑ چکی ہیں۔اسٹیٹ بینک اس رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان جمعے کو کر رہا ہے۔

اپریل میں اس وقت کے قائم مقام گورنر سعید احمد نے صنعت کاروں سے ملاقات میں کہا تھا کہ سرمایاکار مانیٹری پالیسی میں شرح سود کے حوالے سے خوشخبری سنیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی رفتامیں اضافہ اور آئی ایم ایف کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں سختی برتنے کی تجویز کے بعد اب توقع ہے کہ مرکزی بینک شرح سود 10 فیصد پر برقرار رکھے۔