اسٹیٹ بنک نے زرعی فنانسنگ کیلئے فی ایکڑ حد بڑھا دی

State Bank

State Bank

لاہور (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک نے زرعی فنانسنگ کیلئے فی ایکڑ حد بڑھا دی، گندم، چاول، کپاس، گنے سمیت بڑی اور چھوٹی فصلوں کے لئے اب زیادہ قرض مل سکیں گا۔

اسٹیٹ بنک کے اعلامیے کے مطابق مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کرنے کے لئے زرعی فنانسنگ کے دو ہزار آٹھ میں طے کردہ حد پر نظرثانی کی گئی ہے۔

گندم کے لئے فنانسنگ کی حد سولہ ہزار سے بڑھا کر انتیس ہزار روپے فی ایکڑ کر دی گئی ہے۔ چاول کی فصل کے لئے فی ایکٹر فنانسنگ چونتیس ہزار روپے ہو گئی ہے۔

کپاس پر اب انتالیس ہزار روپے فی ایکڑ زرعی فنانسنگ مل سکے گی جبکہ گنے کی فصل پر فنانسنگ کی حد تیس ہزار سے بڑھا کر تریپن ہزار روپے فی ایکڑ کر دی گئی۔