کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1190 ارب روپے شامل کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں7روز کیلئے 5.81 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1190 ارب روپے شامل کیے۔
اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.78 فیصد سالانہ کے حساب سے 1257 ارب 25 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، نیلامی میں 27 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 26 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔
مرکزی بینک نے 5.81 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 199 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 136 ارب 75 کروڑ روپے منظور کیے۔