اسٹیٹ بنک نے اٹھاسی ارب روپے فراہم کر کے سرمائے کی قلت دور کر دی

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت اسٹیٹ بنک نے اٹھاسی ارب روپے فراہم کر کے دور کر دی۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق سال کے آخری ماہ کے پہلے روزہونے والے اوپن مارکیٹ آپریشن میں بنکنگ سسٹم کو سرمائے کی فراہمی کی گئی۔

اسٹیٹ بنک نے فنڈز کی فراہمی چار روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کے خریدے گئے بلز اور بانڈ پر شرح منافع نو اعشاریہ چار صفر فیصد طے پائی ہے۔