اسلام آباد (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک اور کسٹم کے درمیان الیکٹرانک فارم کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی ترقی میں جو بہتریاں آئیں انہیں کھونا نہیں چاہتے۔
ٹیکس کی وصولیوں میں جدید نظام کے لئے بہتری لائی جائے گی، سٹیٹ بینک اور کسٹم کو خود کار نظام سے لیس کر کے ٹیکس کی وصولی اور غیرملکی کرنسی کے لین دین کو جدید بنایا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو رہے ہیں اور صرف سٹیٹ بینک کے ذخائر 18 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔