کراچی (جیوڈیسک) نجی کمرشل بینک نے اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر ایک کمپنی کی مشکوک ٹرانزیکشن کو منجمد کردیا ہے۔ بینکاری ذرائع کے مطابق ٹرانزیکشن کے حوالے سے متعلقہ کمپنی کی جانب تفصیلات بتائے نہ جانے پر نجی بینک نے اسٹیٹ کو آگاہ کیا تو مرکزی بینک نے ہدایت جاری کی کہ جب تک ٹرانزیکشن کے بارے میں کارروائی مکمل نہیں ہوتی متعلقہ بینک کمپنی کے اکاونٹ کو منجمد کردے۔
ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت کسی بھی کمپنی کی ٹرانزیکشن کیلئے رقم کی لین دین کی تحریری وجوہات بیان کرنا ضروری ہیں۔