کراچی (جیوڈیسک) سٹیت بینک نے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے 110 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 113 روپے پر پہنچنے کا نوٹس لے لیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق، سٹیٹ بینک نے فاریکس کمپنیوں کی سفارشات پر غیرملکی کرنسی کی ایکسپورٹ کے لئے 35 فیصد ڈالر امپورٹ کرنے کی شرط ختم کر دی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی بہتر ہو گی اور یہ جلد 111 روپے کے قریب ٹریڈ ہوتے دیکھا جائے گا۔